سلطنت عمان میں امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسقط میں امریکی سفارتخانے نے ’شیلٹر اِن پلیس‘ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور حالات معمول پر آنے تک محفوظ جگہوں پر رہیں۔
سفارتخانے کے مطابق یہ ہدایات موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں، جبکہ شہریوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید ہدایات ضرورت کے مطابق جاری کی جائیں گی۔
عمان میں امریکی شہریوں کیلئے ’شیلٹر اِن پلیس‘ ایڈوائزری جاری
