مودی کے ہندوتوا ایجنڈے کو بڑا دھچکا۔ امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کو مسلمان دشمنی مہنگی پڑ گئی۔ آر ایس ایس سربراہ کے دورۂ امریکہ سے قبل ہی امریکی کمیشن نے ہندو تنظیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کر دیا، انتہا پسند مودی سرکار کی ایماء پر شدت پسند گروہوں نے مسلمانوں سمیت بھارتی اقلیتوں پر حملے کئے۔ امریکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث آر ایس ایس کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ بھارت میں مسلمان ہونا ہی انتہا پسندوں کا نشانہ بننے کی بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے۔ متعدد عالمی اداروں نے بھی بھارتی مسلمانوں کیخلاف ریاستی زیادتیوں کی نشاندہی کی۔ آر ایس ایس سے وابستہ عناصر بم دھماکوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنا کر نفرت اور فسادات کی فضا پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔
