امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں میزائل لانچرز اور حملہ آور ڈرونز موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس ہزاروں کی تعداد میں ڈرونز اور میزائل لانچرز موجود ہیں جبکہ ساحلی دفاع کے لیے کروز میزائلوں کا بھی ایک بڑا ذخیرہ برقرار ہے۔
اس رپورٹ میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ حالیہ حملوں کے باوجود ایران کی عسکری صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور وہ اب بھی دفاع اور جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس رپورٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ذرائع امریکی فوج کی کامیابیوں کو کم تر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد تک کمی آ چکی ہے، جو امریکی کارروائیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان نے بھی اس رپورٹ کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کی صلاحیتوں کے حوالے سے پیش کیے گئے اعداد و شمار درست نہیں ہیں۔
ایران کے پاس بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرونز موجود: امریکی رپورٹ
