ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایک گھنٹے کے اندر ایران کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر سکتا ہے لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا تو اس کے نتائج پورے خطے کو بھگتنا پڑیں گے۔ ان کے مطابق ایسی صورت میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا خطہ تاریکی میں ڈوب سکتا ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال خطے میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ انہیں محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکا نے ایران کے بجلی نظام کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا، علی لاریجانی
