Baaghi TV


امریکا کی ایران کو زمینی کارروائی کی وارننگ


امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھی تیار ہے، جبکہ سفارتی راستہ اختیار نہ کرنے کی صورت میں حملوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے اندر بھرپور طاقت کے ساتھ کارروائیاں کر رہا ہے اور اس کی فضائی حدود میں بھی آپریشن جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں جبکہ ایران کے پاس محدود راستے رہ گئے ہیں۔
‎ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے، جنہیں امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن اس جنگ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کسی معاہدے پر آمادہ نہیں ہوتا تو امریکا مزید سخت حملے کرے گا اور ایران کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق آپریشن کے اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں اور ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
‎امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات چاہتا ہے لیکن اگر بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو جنگ جاری رکھنے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی اسپیشل فورسز بھی کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
‎اسی پریس کانفرنس میں ایک امریکی جنرل نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ کے متعدد جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں اور اس کی اہم دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

More posts