امریکی معاون وزیر خارجہ سمیر پال کپور نے بدھ کو کانگریس کی کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں واشنگٹن کا ایک اہم شراکت دار ہے اور امریکہ اس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر ملک کے اہم معدنی وسائل کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور نجی شعبے کے ساتھ مالی اعانت کو مربوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں۔
پال کپور نے توانائی اور زراعت میں دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی روشنی ڈالی اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں موجودہ تعاون پاکستان کو اندرونی اور بین الاقوامی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے۔
بعد میں قانون سازوں نے سوالات کے دوران عسکریت پسندی، پاکستان کی سابقہ سیکیورٹی حکمت عملی اور علاقائی حرکیات پر بھی بات کی۔
پاکستان جنوبی ایشیا میں اہم شراکت دار، تجارتی و سکیورٹی تعلقات بڑھانے کا خواہاں
