Baaghi TV

ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈمارشل نے جے ڈی وینس کا استقبال کیا، سی این این

پاکستان کے دارالحکومت میں ہفتے کے روز امریکی نائب صدر کی آمد پر اعلیٰ سطحی استقبال دیکھنے میں آیا، جہاں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خود ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ آمد کے موقع پر جاری مناظر میں دیکھا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔

جنرل عاصم منیر اس وقت پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے روابط میں اضافہ ہوا ہے اور دفاعی، سفارتی و علاقائی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ بھی تیز ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے امریکی قیادت کے ساتھ اپنے روابط اور ایران کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے حالیہ جنگ بندی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اسی سفارتی سرگرمی کے تسلسل میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ بات چیت میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گے، جہاں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام پر غور کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل کہہ چکے ہیں،

ایئرپورٹ پر استقبال کے دوران جنرل عاصم منیر سیاہ سوٹ اور سبز ٹائی میں ملبوس تھے، جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ایرانی وفد کے استقبال کے وقت وہ فوجی وردی میں نظر آئے تھے۔ اس تبدیلی کو سفارتی آداب اور مختلف مواقع کی مناسبت سے دیکھا جا رہا ہے۔سیاسی و سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت خطے میں ثالثی اور امن کوششوں کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، اور عالمی طاقتوں کے اعلیٰ وفود کی آمد اس بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاس ہے۔

More posts