Baaghi TV

ورشا کے ساتھ ٹرین میں کیا ہوا ؟‌

varsha

بالی وڈ کی سیئنر اداکارہ ورشا نے حال ہی میں کپل شرما شو میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بہت اچھا دور دیکھا ہے . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج تو فلم کرنے کے بعد بہت ساری جگہوں‌پر فلم کی مارکیٹنگ کرنے کےلئے جانا پڑتا ہے لوگوں کو بتانا پڑتا ہے کہ فلم میں کیا ہے ، اور کیوں دیکھنے کےلئے جائیں،ہمارے دورمیں ایسا نہیں ہوتا تھا، آج وقت بدل چکا ہے لوگوں کے مزاج بھی بدل چکے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے مداح لڑکے مجھے جہاں دیکھتے تھے آٹوگراف مانگ لیتے تھے. ایک بار میں ٹرین میں جا رہی تھی.

میں سو رہی تھی ، ایکدم مجھے ایک مداح نے آکر جگا دیا اور کہا کہ آٹوگراف دے دیں ، میرا سٹیشن آنے والا ہے. اسی طرح سے ”میرے گھر کے دروازے پرصبح 6 بجے بھی لڑکے آجاتے تھے” ، آٹو گراف مانگنے کے لئے. انہوں نے کہا کہ مداح بھی خدا کی دین ہے خدا کا تحفہ ہے ، مداحوں کے بغیر کوئی سٹار نہیں نہ ہی سٹار ہونےکی اہمیت ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی مرضی کے مطابق کام کیا اور جب بھی کام کیا شائقین نے سراہا جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں.

میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی …

چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

More posts