Baaghi TV

اپنے ہی میزائل سے تباہ شدہ ایرانی جہاز کی ویڈیو جاری

اپنے ہی میزائل سے تباہ شدہ ایرانی جہاز کی ویڈیو جاری

باغی ٹی وی : خلیج عرب میں ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے اپنے ہی بحری جہاز کو میزائل مار کر ڈبودیا جس کے نتیجے میں 19 فوجی ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔جس کی ویڈیو جاری کردی گئ ہے ، یہ ویڈیو آر ٹی رشین میڈیا نے جاری کی ہے .

ایران ی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیج عمان میں جاسک کے ساحل قریب ایرانی فوج کی جنگی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران جنگی بیڑے سے میزائل کو ہدف کی طرف فائر کیا گیا تھا تاہم میزائل ہدف کے قریب ہی موجودسپورٹ شپ کو جالگا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 19 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔اسداران انقلاب کے مطابق حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خلیج عرب میں ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے اپنے ہی بحری جہاز کو میزائل مار کر ڈبودیا جس کے نتیجے میں 19 فوجی ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

ایران ی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیج عمان میں جاسک کے ساحل قریب ایرانی فوج کی جنگی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران جنگی بیڑے سے میزائل کو ہدف کی طرف فائر کیا گیا تھا تاہم میزائل ہدف کے قریب ہی موجودسپورٹ شپ کو جالگا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 19 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعدبھی پاسداران انقلاب نےغلطی سے یوکرینی مسافر جہاز کو میزائل سے نشانا بنایاتھا جس کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے

More posts