بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات اور ویزہ مسائل برقرار ہیں، جس سے آئی سی سی کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کر دیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علی خان، شایان جہانگیر، محمد محسن اور احسان عادل کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھی ویزے حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
یو اے ای، اٹلی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے ویزہ مسائل، پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا گیا
