Baaghi TV


بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کرائی گئی


بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں گدھوں کی شادی نے شہریوں کی توجہ حاصل کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے لیے گدھوں کو باقاعدہ سجایا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور محفل میں گانے بھی بجائے گئے۔
‎تقریب کے منتظمین نے کہا کہ چاہے کوئی جانور، پرندہ یا انسان ہو، ہر کسی کو محبت کا حق حاصل ہے اور اسے عزت دی جانی چاہیے۔
‎واضح رہے کہ دنیا بھر میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے، جس دن لوگ ایک دوسرے کو سرخ گلاب کے پھول اور دیگر تحائف دے کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

More posts