وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وبائی امراض سے بچاو کی تیاری کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ وبائی امراض کسی علاقے تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ وبائی امراض سے بچاؤ اور قابو پانے کے لیے ہر دم تیار رہنا ضروری ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومت پنجاب شعبہ صحت کی کیپسٹی بڑھا رہی ہے، سب سے زیادہ صحت پر کام کیا گیا- شہری صحت سے متعلق ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں، احتیاطی تدابیر زندگی کا حصہ بنائیں گے۔وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے بروقت تیاری نہ صرف جان بچاتی ہے بلکہ معیشت اور معاشرت کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وبائی امراض کے مقابلے کے لیے تعاون اور احتیاطی تدابیر پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے۔کرونا کی وبا نے عالمی برادری میں صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے مستقل عزم اور کوشش کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ وائرس سے شروع ہونے والی وبا نے معاشی اور سماجی طور پر پوری دنیا کو متاثر کیا۔
