Baaghi TV

وادی لیپہ،سخت موسمی حالات، پاک فوج عوامی خدمت میں سرگرم عمل

وادی لیپہ کے دشوار گزار علاقے میں سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ پاک فوج کی زیر نگرانی مقامی آبادی کے لیے قائم کیا گیا ہسپتال علاقے کے باسیوں کے لیے امید کی کرن بن گیا ہے۔

پاک فوج کے زیر اہتمام قائم طبی مرکز میں عوام کو بنیادی اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں مقامی آبادی کو مفت علاج اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو بڑی سہولت میسر آئی ہے،سخت موسمی حالات اور زمینی راستوں کی بندش کے باوجود پاک فوج کا طبی عملہ مسلسل عوامی خدمات میں مصروف عمل ہے اور مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر رہا ہے،وادی لیپہ کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا قائم کردہ ہسپتال ان کی زندگیوں کی ضمانت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق بروقت علاج، فوری طبی امداد اور ہنگامی صورتحال میں دستیاب سہولیات نے کئی قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مقامی آبادی نے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی قابلِ ستائش خدمات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

More posts