Baaghi TV

سابق میئر کراچی وسیم اختر کی بڑی بہن برطانیہ میں چل بسیں

inna lillah

سابق میئر کراچی وسیم اختر کی بڑی بہن شمیم انور برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شمیم انور کافی عرصے سے علیل تھیں اور زیرِ علاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ طویل مدت سے برطانیہ میں مقیم تھیں جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین برطانیہ میں ہی ادا کی جائے گی۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے وسیم اختر اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے۔ مختلف رہنماؤں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

More posts