Baaghi TV

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں علمائے کرام کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کےلیے علما ئے کرام عوام کو آگاہی دیں ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں،ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کےلیے ہر ممکن اقدام کیاجائے گا،سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکا نا چاہتاہے،ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے ہم اپنے فیصلے آزادانہ طور پر بغیر کسی دباؤ کے کریں گے

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پاکستان میں کہیں بھی جا کر اپنی کمپین چلائیں، پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہےپی ٹی آئی کی وفاق، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حکومت ہے، سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس کے علاوہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر بھی پی ٹی آئی کے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اگر سندھ میں جا کر کمپین کرنا چاہتی ہے تو اس سے پیپلز پارٹی کیوں پریشان ہے وفاقی حکومت تین سال کے عرصہ میں سندھ کو 2 ہزار ارب روپے این ایف سی کے تحت دے چکی ہے

More posts