قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم ابھی بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی اور پوری توجہ اگلا میچ جیتنے پر مرکوز ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے نتائج بھی صورتحال پر اثر انداز ہوں گے۔
پالیکیلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی نظریں اپنی کارکردگی پر ہیں اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم اپنے آئندہ میچز میں کیا نتائج حاصل کرتی ہے۔
شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیلی اور مکمل کرکٹنگ شاٹس کھیلتے ہوئے میچ کا رخ بدل دیا، اس کارکردگی کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔
میچ میں اپنی بولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ان کی توجہ ہمیشہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر رہتی ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرحلے پر ٹیم 180 رنز تک پہنچنے کی پوزیشن میں تھی، تاہم اہم شراکت داریوں کی کمی کے باعث بڑا اسکور بنانے میں کامیابی نہ مل سکی۔
ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں ہیں، فوکس اگلا میچ جیتنے پر ہے، شاہین آفریدی
