علی شعث فلسطيني سرکاری عہددار اور انجینئر ہیں جنہیں غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنبھالنے والی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا۔
ان کا تعلق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے ہے اور وہ بنیادی طور پر سول انجینئرنگ اور شہری انفراسٹرکچر کے ماہر ہیں۔
علی شعث 1958 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قاہرہ سے سول انجینئرنگ میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، اور بعد ازاں بیلفاسٹ میں کوینز یونیورسٹی سے انفراسٹرکچر پلاننگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔
فلسطینی اتھارٹی کے مختلف شعبوں میں انہوں نے ماضی میں اہم سرکاری عہدے سنبھالے، مثلاً وزارتِ منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون کے نائب وزیر، وزارتِ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری، اور مشاورت وغیرہ۔
وہ غزہ پٹی کی اسرائیل کے ہاتھوں تباہی کے بعد ٹیکنوکریٹ انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہیں، جسے مختلف ممالک کے ثالثی منصوبوں کے تحت غزہ کے انتظام اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنبھالنے والے علی شعث کون ؟
