Baaghi TV

وفاقی حکومت نے سستا پٹرول منصوبے کیلئے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب کرلیا

وفاقی حکومت نے سستا پٹرول منصوبے کیلئے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب کرلیا

وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن سے طلب کیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔

موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے جس کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
تاہم سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سوال کیا ہے کہ اس میں حکومت غیرجانب داری کیسے قائم کرے گی جبکہ کہیں ایسا تو نہ ہوگا لوگ جیسے آٹے کے حصول کیلئے لائینوں میں لگ کر مر رہے ہیں ویسا نہ ہو کہ لوگ اس میں لائین لگ کر جان ہی گنواں دیں.

More posts