لاہور کے علاقے شادمان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تقریباً 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور کے علاقے شادمان میں گھریلو تنازع پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
