Baaghi TV


غلط کلک سے خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی


امریکی ریاست مشی گن میں ایک خاتون نے آن لائن لاٹری ٹکٹ خریدتے ہوئے محض ایک غلط کلک کے باعث 2 لاکھ 51 ہزار 738 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوکلینڈ کاؤنٹی کی 57 سالہ خاتون مشی گن لاٹری کی ویب سائٹ پر 13 مارچ کے فینٹیسی 5 ڈرا کے لیے نمبرز منتخب کر رہی تھیں کہ اس دوران انہوں نے غلطی سے 47 کی جگہ 39 پر کلک کر دیا۔
‎خاتون کے مطابق وہ اس نمبر کو تبدیل کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ان کی والدہ کہا کرتی تھیں کہ زندگی میں کچھ بھی اتفاقیہ نہیں ہوتا اور ہر چیز کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔
‎لاٹری حکام کی جانب سے خاتون کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے تمام پانچ نمبرز 08، 10، 11، 22 اور 39 درست انداز میں ملاتے ہوئے جیک پاٹ اپنے نام کر لیا ہے۔
‎خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو کر جیت کی رقم دیکھی تو انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ ایک معمولی غلطی انہیں اتنی بڑی کامیابی دلا دے گی۔
‎انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کے پاس اس رقم کے حوالے سے کوئی بڑا منصوبہ نہیں ہے اور وہ اسے اپنے سیونگ اکاؤنٹ میں رکھ کر مستقبل میں استعمال کے بارے میں سوچیں گی۔
‎یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں صارفین اسے خوش قسمتی اور اتفاق کی ایک دلچسپ مثال قرار دے رہے ہیں۔

More posts