Baaghi TV

یاسر حسین نے بہترین شیف کا سرٹیفیکیٹ اپنے نام کر لیا

پاکستان شوبز اندسٹری کے نامور یاسر حسین کو اداکاری کرتے ہوئے تو سب ہی نے دیکھا ہوگا اور سب ہی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں لیکن ساتھی اداکارہ اقرا عزیز سے شادی کے بعد ان کے ایک اور ہنر کا انکشاف ہوا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین ’نوبیاہتا جوڑی‘ بن گئی ہے دونوں سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات سے مداحوں کو ہر وقت آگاہ رکھتے ہیں دلچسپ کیپشن، خوبصورت تصاویر اور دلکش الفاظوں سے ایک دوسرے کو سراہنے کا عمل مداحوں کو بھی خوب بھاتا ہے مداح خوب محفوظ ہوتے ہیں

حال ہی میں اقرا عزیز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یاسر حسین کو ’باورچی‘ بنتے دکھایا گیا ہے ایک ’سگھڑ‘ شوہر کی طرح یاسر حسین کھانا پکانے کے لیے درکار چیزوں کو خریدنے مارکیٹ جاتے ہیں صاف، تازہ، سبزیاں اور گوشت وغیرہ خریدتے ہیں

واضح رہے کہ یاسر حسین کی یہ تیاریاں اہلیہ اقرا عزیز کے لیے اپنی پسندیدہ ڈش پلاؤ بنانے کے لیے ہیں یاسر حسین کچن کے لوازمات کو سنبھالتے ہوئے کسی ماہر باورچی کی طرح سبزیاں کاٹتے اورکوکنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور پلاؤ تیار کرکے خود کو سگھڑ شوہر ثابت کردیتے ہیں

اس موقع پر اقرا عزیز بھی پھولے نہیں سمائیں اور اپنے شوہر کے ذائقہ دار پکوان سے اتنی خوش ہوئیں کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی اور ساتھ ہی اس پلاؤ کو خوبصورت نام دیتے ہوئے کیپشن دیا  کہ پیار کا پلاؤ بنانے پر یاسر حسین کو ’بہترین باورچی‘ کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے اور بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئےکہا کہ ان کواپنی اس نئی زندگی کا ہر لمحہ اور سیکنڈ پیاراہے

More posts