اپنے وطن سے ہر کسی کو محبت ہوتی ہے پاکستانی قوم کے جذبے کو سلام کہ وہ مہنگائی سمیت کئی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے باوجود 14 اگست کو پرجوش ہوتی ہے، اسکول ،کالجز اور کئی سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں جشن آزادی منایا جاتا ہے اسی سلسلے میں انجمن ہلال احمر ( Red crecent ) نے تین روزہ پروگرام ترتیب دئیے یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوجانے والے اور تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون مہیا کرنے کی حساس ذمہ داری ان کی ہے انجمن ہلال احمر پنجاب کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید ان کی ساری ٹیم بہت فعال ہے اور بہت دلجمی اور نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ان کے لاہور کے آفس میں 11 اگست کو تھلیسمیا کے بچوں کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا، وارڈ میں کیک کاٹا گیا بچوں کو قومی دن کی خوشی میں تحائف دئیے گئے جھنڈیاں اور چاکلیٹ تقسیم کی گئی بچوں نے ملی نغمے گاے ، 12 اگست کو یوتھ کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں یونیورسٹی اور کالجز کے 70 سے زاید نوجوانوں نے شرکت کی یہ پروگرام اسلامیہ کالج کوپر روڈ میں منعقد کیا مہمان خصوصی فوزیہ ناز صاحبہ تھیں جنہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا یہ پروگرام بہت مفید تھا کیونکہ نوجوانوں نے پودے لگاے یہ بہت اچھا آئیڈیا اور ماحول دوست پروگرام تھا یہ پودے کچھ عرصہ بعد پھولیں پھلیں گے اور آلودگی کم ہوگی اور تیسرے دن کا پروگرام آج یعنی 14 اگست کو تھا بہت خوشگوار دن تھا ریڈ کرینسٹ کی وسیع عمارت بہت خوبصورت ہے اوپن ایریا میں بہت ہریالی ہے ہلکی بارش کے بعد سبزہ نکھر گیا تھا اور ہمارے ملک کا چاند ستارے والا سفید وسبز پرچم لہرانے کو تیار تھا سب مہمان پہنچ چکے تھےشرکاء میں سیکرٹری ہلال احمر راو زکا ء الرحمان عاطف علی جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹ ای _ڈی فنانس، اسسٹنٹ سیکرٹری رضوان علی صابر ،عبدالوہاب اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹرئل اڈیٹر، محمد عمران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرسٹ ایڈ ، وردہ محمود میڈیا مینجر، مدیحہ شہزاد ،سعدیہ اسلم ،رخشندہ ایڈووکیٹ، تہزین طاہر، تسنیم جعفری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر فوزیہ سعید کے صاحب زادے دانش سعید مرزا جو فرانس سے پاکستان آے ہونے ہیں نےخصوصی طور پر شرکت کی ، فلیگ سرمنی کے بعد ملک کی سلامتی اور ترقی کی دعا اور پھر پاکستان کے جھنڈوں کے رنگوں سے مزین کیک کاٹا گیا شرکاء کی کیک اور جوس سے تواضع کی گئی، خواتین کو سبز وسفید نگوں والے بریسلٹ اور سب کو چھوٹے جھنڈے بھی دئیے گئے یہ عمدہ تقریب تھی اللہ تعالٰی ہمارے ملک کو اور اس قدیم ادارے کو جو دکھی انسانیت کے لیے دن رات کوشاں ہے دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین،
