بھارتی ریاست اترآکھنڈ میں ایک مسلمان نوجوان کو کھلے میدان میں نماز پڑھنے کے جرم میں ہندو انتہاپسندوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق اروند شرما نامی حملہ آور نے نوجوان پر زبردستی ہندو دیوتاؤں کے نعرے لگوائے اور کان پکڑ کر معافی منگوائی۔
حملہ آور کی شناخت ہونے کے باوجود مقامی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور بھارتی حکام کی جانب سے بھی مذمت نہیں سامنے آئی۔ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بھارت میں اب معمول بن چکا ہے۔
اترآکھنڈ: کھلے میدان میں نماز پڑھنے پر مسلمان نوجوان پر ہندو انتہاپسندوں کا حملہ
