Baaghi TV

منشیات کیس، ضمانت مسترد،ملزم سپریم کورٹ سے گرفتار

supreme court01

سپریم کورٹ میں منشیات کے کیس میں ملوث ملزم نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے کمرۂ عدالت میں ہی گرفتاری دے دی۔

ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی، وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت کو بتایا کہ مؤکل ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے کہ میرے مؤکل کا جعلی مقابلہ کردیا جائے گا۔ پنجاب میں ایک فورس کو ان کاؤنٹر کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے، ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ کے حکمنامہ میں شامل کی جائے، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔ درخواست ضمانت مسترد کرنے کی آبزرویشنز پر ملزم نے درخواست واپس لے لی،سپریم کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف آئین اور قانون پر چلنے والی فورس ہے

More posts