Baaghi TV

امراض چشم میں کمی کی بجائے اضافہ

قصور آنکھوں کا مسئلہ وبائی شکل اختیار کر گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کو آشوب چشم اور آنکھوں کی الرجی کا مسئلہ بن رہا تھا مگر چند دنوں سے آنکھوں کی بیماریاں قصور اور گردونواح میں وبائی شکل اختیار کر گئی ہے بڑوں کے علاوہ بچوں میں بھی آنکھوں کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو کہ بہت تشویش ناک ہے لوگوں نے سی او ہیلتھ اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے تمام بی ایچ یو ،آر ایچ سی اور ٹی ایچ کیو و ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں امراض چشم کے خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں جہاں ماہر امراض چشم کی نگرانی میں ان مریضوں کا فوری علاج ہو سکے

More posts