Baaghi TV

باپ نے ظلم کی انتہا کر دی

قصور
چونیاں میں ظلم کی انتہا ہو گئی
سنگدل نشئی والد نے چھ سالہ معصوم بچی کی زندگی چھین لی باپ بیٹی کو قتل کر کے مساجد میں گمشدگی کے اعلان کرواتا رہا
تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کی حدود
میں نواحیی گاؤں ہرچوکی کے رہائشی سنگدل نشئی والد مصطفی نے ظلم کی انتہا کر دی اپنی ہی سگی چھ سالہ سگی بیٹی فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کو فصلوں میں پھینک دیا ،اہل علاقہ کے مطابق سفاک ملزم بچی کو قتل کرنے کے بعد مساجد میں بچی کی گمشدگی کے اعلانات بھی کرواتا رہا مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی لاش کو فصلوں سے برآمد کر لیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی،ڈی پی او قصور،اے سی چونیاں،ڈی ایس پی چونیاں کرائم سین ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او قصور کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے

More posts