Baaghi TV

بجلی چوروں کی شامت

قصور الہ آباد
لیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
تھانہ الہ آباد میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد، تلونڈی،پکھوکی،ججل،بھیڑ سوہڈیاں،کوٹ سردار فیض گنجہ،دیو کھارا،فارو ق آباد و دیگر علاقوں میں لیسکو ٹاسک فورس نے ایس ڈی اوز محمد طارق اور عبدالرشید وٹو کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن کیا جس کے دوران درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے موقع پر ہی دھر لئے گئے نائٹ چیکنگ کے دوران صارفین کی بڑی تعداد بجلی چوری کرتی پائی گئی جنکے خلاف مقامی تھانے میں مقدمات درج کر لئے گئے اور انہیں ڈی بل کی صورت میں ہزاروں یونٹ ڈال دیے گئے ہیں
ایس ڈی اوز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایس ای قصور ناصر ایاز گورمانی کی ہدایت پر آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک یہ آپریشن دن رات جاری رہے گا

More posts