Baaghi TV

خلیجی ممالک کا ایران سےمتعلق ٹرمپ کی پالیسی پرشدید عدم اطمینان کا اظہار

خلیجی ممالک نے ایران سےمتعلق امریکی صدرٹرمپ کی پالیسی پرشدید عدم اطمینان کا اظہارکیاہے-

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین ٹرمپ کی متضاد پالیسیوں سے نالاں ہیں،فوجی تنازع کےباوجود امن کے حصول میں ناکامی سے خلیجی ریاستوں کی تشویش بڑھ گئی،بعض ممالک امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی جاری رکھنے کےجواز پر بھی سوال اٹھانے لگے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ان کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے معاشی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

فاکس نیوز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو چکی ہے، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کا تازہ بیان اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے اس سے متعلق امریکی اعلان خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا کر رہا ہے-

More posts