Baaghi TV

صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا اور صدر مملکت کی زیر صدارت بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس شروع

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی صدر مملکت کو بلوچستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل وسیم اشرف سمیت دیگر اعلی حکام کی شرکت

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مربوط لائحہ عمل کے تسلسل کو قائم رکھیں،بلوچستان حکومت کے اقدامات تسلی بخش ہیں لاک ڈاون کے دوران غریب افراد کی معاونت کو موثر بنایا جائے، صدر عارف علوی ۔

More posts