Baaghi TV

فروغ مرغبانی پروگرام کا انعقاد

قصور
چونیاں میں وزیراعظم پروگرام فروغ دہی مرغبانی کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر شفاخانہ حیوانات چونیاں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم خوشحالی مرغبانی پروگرام زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ریاض احمد خان چوہدری ندیم اشرف جٹ ملک نعیم ممبر ایل ڈی اے لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر زاہد چوہدری عبدالرؤف ہوا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا دیہی مرغبانی پروگرام کے تحت سات سو پندرہ افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعے سو خوش قسمت افراد کے نام نکلے ہیں جن میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا تقسیم کیا جائے گا وزیراعظم خوشحالی پروگرام میں حاجی فیاض احمد دھون میاں سیف اللہ عزیز چوہدری محمد اسلم چوہدری ابو ریحان محمد شاہد ڈوگر حافظ طاہر مسعود خاں ملک اعجاز بشیر ڈاکٹر صدیق ساقی ڈاکٹر قاضی حامد مسعود محمداشرف مولی اور اس کے علاوہ سینکڑوں درخواست دہندگان نے شرکت کی صاف شفاف خوشحالی پروگرام کروانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد خاں اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شبیر احمد ڈوگر نے ویٹرنری ڈاکٹر آصف کو مبارکباد دی اور خوش قسمت افراد کو دیسی نسل کی پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا جس کی قیمت ایک ہزار پچاس روپے ہوگی

More posts