Baaghi TV

پریشر ہارن یا مصیبت

قصور
موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں پریشر ہارن لگوانے کا رجحان بڑھنے لگا
تفصیلات کے مطابق قصور میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں پریشر ہارن لگوانے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے خصوصی موٹر سائیکل پر پریشر ہارن لگوانا ایک فیشن سمجھا جانے لگا ہے ہر دوسری تیسری موٹرسائیکل پر پریشر ہارن لگا ہوا ہو گا پریشر ہارن کے بے جا استعمال کی بدلت شور شرابا تو ہوتا ہی ہے مگر ڈپریشن اور دل کے مریضوں کیلئے یہ ہارن کسی دراءونے خواب سے کم نہیں موٹر سائیکل سوار حضرات جب سڑک پر چلتے ہوئے ایک دم پریشر ہارن چلاتے ہیں تو دل کے مریض خاص طور پر ڈر جاتے ہیں جس سے بعض اوقات ان کی طبیعت بگڑ بھی جاتی ہے مگر افسوس سٹی ٹریفک پولیس قصور پر ہے کہ سارا کچھ روڈ پر ہوتا دیکھنے کے باوجود بھی ٹریفک اہلکاران کچھ بھی نہیں کر رہے
قصور کی عوام نے سٹی ٹریفک پولیس قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور گاڑیوں پر پریشر ہارن کو لگوانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے

More posts