Baaghi TV

نائن الیون کیس، خالد شیخ محمد کے اعترافی بیانات ناقابلِ قبول قرار

امریکی ملٹری جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے اعترافی بیانات ناقابلِ قبول قرار دے دیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملٹری جج نے قرار دیا کہ ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے خالد شیخ محمد کی جانب سے دیے گئے اعترافی بیانات رضاکارانہ نہیں تھے، جبکہ سی آئی اے کی جانب سے مبینہ تشدد کے بعد حاصل کیے گئے بیانات بھی عدالت میں قابلِ قبول نہیں۔اعترافی بیانات مسترد ہونے کے بعد 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں سے متعلق مقدمے کی کارروائی میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کرنے کے لیے 5 جون 2028 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

نائن الیون حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں نے مقدمے میں ہونے والی مزید تاخیر اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ خالد شیخ محمد پر 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے کیوبا میں قائم امریکی بحریہ کے اڈے گوانتانامو بے کے حراستی مرکز میں قید ہیں۔

More posts