Baaghi TV

وٹامن ڈی کی کمی کی چند اہم نشانیاں

وٹامن ڈی کی کمی کی چند اہم نشانیاں
وٹامن ڈی خوراک کی کمی اور سورج کی روشنی سے حاصل ہوتا ہے پاکستان میں ایک تحقیق کے مطابق اسی فیصد سے زیادہ افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں اورصرف پندرہ فیصد پاکستانی اس کمی سے محفوظ ہیں یعنی ہر دس میں سے آٹھ افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں چند اہم نشانیاں درج ذیل ہیں جس سے اس کی تشخیص میں آسانی ہو سکتی ہے
١:ڈاکٹرز کے مطابق جلد کا رنگ ڈارک یا گہرا ہونا وٹامن ڈی کی کمی کی ایک بڑی نشانی ہے ڈاکٹرز کے مطابق گہری جلد والوں کو کم۔از کم دس دفعہ مناسب وقت سورج کی روشنی میں گزارنا چاہیے کیونکہ جلدکےپگمنٹس ایک نیچرل سن سکرین کا کام کرتے ہیں اور زیادہ پگمنٹس کے لیے زیادہ دھوپ ضروری ہے
ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کا شکار لوگوں کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ عام لوگوں کی نسبت گیارہ فیصد زیادہ ہوتا ہے
جسم میں جوڑوں میں اور ہڈیوں میں درد کی ایک بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے اس کمی کے شکار افراد کو کمر درد جوڑوں کا درد ٹانگوں میں درد اور پسلیوں میں درد کی عام شکایت ہوتی ہے
سر میں پسینہ آنا وٹامن ڈی کی کمی کی پہلی نشانی ہے جسے بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے
موٹے افراد کو عام لوگوں سے زیادہ وٹامن ڈی کھانے کی ضرورت ہوتی ہےاور وٹامن ڈی کی کمی چربی کو پگھلنے نہیں دیتی اور جسم کا وزن بڑھ جاتا ہے اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی کمی پیٹ اور نظام ہضم کو بھی متاثر کرتی ہے
بڑی عمر کے لوگ چونکہ اپنا زیادہ وقت گھر کے کمرے میں گزارتے ہیں اور عمر کے بڑھنے کی وجہ سے سورج سے نوجوانوں کی نسبت دس فیصد کم انرجی حاصل کرتے ہیں لہذا بڑی عمرمیں خوراک میں زیادہ وٹامن ڈی استعمال کرنا چاہیے اور مناسب وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے

More posts