Baaghi TV

کراچی ایئر پورٹ پر گندگی دیکھ کر مہوش حیات برہم

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی معروف اور نامور ادکارہ مہوش حیات کراچی ایئر پورٹ پر خواتین کے لیے مختص کمرے میں موجود گندگی دیکھ کر برہم ہو گئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے کراچی ائیر پورٹ پر خواتین کے لیے مختص کمرہ استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندہ اور بدبو دار تھا وہاں مجھے لال بیگ بھی دکھائی دیئے جن کی موجودگی انتہائی مضر صحت ہے

مہوش حیات نےسوال کرتے ہوئے لکھاکہ ملک میں آنے والوں کو ہم کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟ اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ یہ بنیادی سہولیات ہیں اس لیے انہیں صاف رکھیں

اداکار و میزبان فخر عالم نے مہوش سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ان کے ایئر پورٹ منیجرز دنیا کے سامنے اس کے ذمہ دار ہیں انہوں نے مزید لکھا کہ اگے ہم اپنے ملک میں سیاحت کے لئے سنجیدہ ہیں تو اس جیسے کسی بھی بنیادی مسائل افورڈ نہیں کر سکتے

انہوں نے کہا کہ وہ مہوش کے سوال پر متفق ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے برائے مہربانی کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ دیں

More posts