لندن: پاکستان کی سینئر صحافی اور اینکر نیلم اسلم نے پاکستان پریس کلب لندن سے اپنی وابستگی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیلم اسلم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ فوری طور پر پاکستان پریس کلب لندن سے خود کو الگ کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ادارے میں شفافیت، پیشہ ورانہ طرزِ عمل، جوابدہی اور افراد، خصوصاً خواتین، کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں پر سنگین تحفظات کے باعث کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اصولی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ مزید اس ادارے کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار نہیں رکھ سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صحافتی ادارے کی بنیاد شفافیت، احتساب، باہمی احترام اور مساوی برتاؤ پر ہونی چاہیے، اور انہی اصولوں کی پاسداری کے لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
نیلم اسلم کے اس اعلان کے بعد صحافتی حلقوں میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، تاہم پاکستان پریس کلب لندن کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔
نیلم اسلم پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی اور اینکر ہیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔
سینئر صحافی و اینکر نیلم اسلم نے پاکستان پریس کلب لندن سے علیحدگی کا اعلان کردیا
