Baaghi TV

فوڈ اتھارٹی کے مطابق سب اچھا ہے

قصور فوڈ اتھارٹی اپنے آفس میں بیٹھے سب اچھا کی رپورٹ بنانے میں مصروف جبکہ قریبی دیہات میں غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور سموسوں پکوڑوں کی دوکانوں پر مرغیوں کا گوشت ذبح کیا جا رہا ہے،گوشت اور پکوڑے کھانے والے دیہاتی معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،فوڈ اتھارٹی کا کوئی ملازم قریبی دیہاتوں کے چکر تک نہیں لگاتا،بس آفس میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ بنانے میں مصروف
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سعد میں سموسے اور پکورے بیچنے والے کی دوکان پر مرغی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے،جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،گندے تیل کی وجہ سے مرغی کا گوشت اور مرغی کی غلاظت کی وجہ سے سموسے پکوڑے کھانے والے بیمار دیہاتیوں نے دوکاندار کو کئی دفعہ سمجھایا مگر وہ اپنے اس کام سے باز نہیں آیا محکمہ فوڈ والوں نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں اور لوگوں کو من مانیاں کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

More posts