– کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے اور اس ضمن میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے- تمام اضلاع میں اشیاے خوردونوش کی مارکیٹوں میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ لاک ڈاون کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات بلا تعطل جاری رکھی جا سکے- ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈویژنل رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس کے دیگر شرکا ء میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی، ڈپٹی کمشنرسرگودہا عبداللہ نئیر شیخ، ڈپٹی کمشنر بھکر آصف علی فرخ، ڈپٹی کمشنرز خوشاب و میانوالی مسرت جبین اور عمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا عبداللہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ذاہد خان کے علاوہ دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے-کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں مسٹ سپرے کے علاوہ انسداد وائرس مائع کے ذریعہ واشنگ کو یقینی بنایا جائے- موبائل کلینکس کی افادیت کو معیاری بنانے کے لئے ان کے شیڈولز کو مربوط اور مضبوط رکھا جائے- سکرینڈ افراد کا مکمل ڈیٹا رکھا جائے- سفر ہسٹری والے تلاش نہ کئے جانے والے افراد کا ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ ان کی تلاش کے لئے دیگر اداروں سے مدد طلب کی جائے اور انہیں کرونا وائرس کے پھیلاو کا موجب بننے سے روکا جا سکے- مذید انہوں نے ڈیلی ویجرز اور مزدوروں کی تفصیلات اور ڈیٹا مکمل کرنے، بازاروں میں آٹا، دالوں کی قلت کے اسباب کنٹرول کرنے کی بھی ہدایت کی- انہوں نے اشیاے ضروریہ کے پیداواری یونٹس اور انڈسٹریز کو رواں دواں رکھنے، ان میں کام کرنے والے ورکرز کو انسداد کرونا حفاظتی و احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا نے، ان کی خوراک کا معیاری انتظام رکھنے اور ان کی مانیٹرنگ سخت بنانے کی ہدایت کی- انہوں تمام ڈپٹی کمشنروں کو حکومت کے نئے اوقات کار کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی گرفت سخت کرنے کا حکم دیا اور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی- انھوں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ہجوم کو روکنے، ان کی دھلائی یقینی بنانے اور سماجی فاصلوں کے رواج پر سختی کی ہدایت کی اور خلاف ورزی والے کاروباری مراکز کو بند کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں زائرین اور تبلیغی جماعتوں کے اراکیں کی سکریننگ پر زور دیا گیا – کمشنر نے کرونا وائرس کے بارے میں ای لیسننگ (اگاہی) کو دیہی علاقوں بالخصوص دور افتادہ عوام تک شعور کی بیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی- اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی سرگرمیوں اور انسداد کرونا اقدامات کی تفصیلات پر بریفنگ دی-
کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے
