Baaghi TV

پاکستان بیت المال اوراٹالین ماڈرن برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے مابین معاہدہ

پاکستان بیت المال اور اٹالین ماڈرن برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے مابین معاہدہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پاک اٹالین ماڈرن برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کا دورہ کیا

ایم ڈی پاکستان بیت المال نے مریضوں کی عیادت کی اور مستحق مریضوں کو درپیش مسائل سے متعلق انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں۔ پاکستان بیت المال اور اٹالین ماڈرن برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے مابین برن یونٹ میں آنے والے مستحق مریضوں کے مفت علاج کے حوالے باہمی یاداشت کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

معاہدہ پرایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور انچارج اٹالین ماڈرن برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر ڈاکٹر ناہید احمد نے دستخط کیے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں حادثاتی طور پر جلنےوالوں غریب لوگوں کو علاج کے لئے بہت مشکلات کا سامنا تھا۔ دیگر مہلک امراض کے علاج کے ساتھ ساتھ جل جانے والے لوگوں کو بھی اب پاکستان بیت المال سے امداد کی سہولت میسر ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح غریب اور مستحق افراد کو ہر ممکن مدد اور سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عون عباس بپی،

عون عباس بپی کا مزید کہنا تھا کہ مفت علاج، تعلیم اور معاشی بحالی اس حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان بیت المال ان تینوں شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

More posts