Baaghi TV

بانی پاکستان کے نواسے اسلم جناح کراچی میں وفات پا گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے نواسے اسلم جناح وفات پا گئے ہیں

اطلاعات کے مطابق اسلم جناح کئی روز سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ اسلم جناح نے سوگواروں میں بیوہ اور ایک معذور بیٹی چھوڑی ہے۔

مختلف سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات نے بانی پاکستان کے نواسے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے،

قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے کی میت کو رفاہی ادارے چھیپا کی ایمبولینس پر گھر سے مسجد منتقل کیا گیا جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انکی تدفین محمّد شاہ قبرستان میں کی جائے گی

More posts