Baaghi TV

امریکی نیوی کے جنگی جہاز میں خوفناک دھماکہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی کے جہاز میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں جہاز میں آگ لگ گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی نیوی کے جہاز میں دھماکہ ہو جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی،دھماکے سے جہاز میں موجود امریکی نیوی کے 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں،

دھماکے کے بعد جہاز میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے درجنوں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔ جب جہاز میں دھماکا ہوا جنگی جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے جنہیں جہاز سے باہر نکال لیا گیا ہے،

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکا کیسے ہوا اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

More posts