Baaghi TV

عید کی تعطیلات کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئے اوقات کار جاری کر دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے

تمام بینک معمول کے مطابق صبح 9 سے شام ساڑھے5 بجے تک کھلے رہیں گے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک پیر تا جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے5بجے تک کھلیں گے،دوپہر ڈیڑھ سےسوا2بجے تک بینکوں میں کھانے کا وقفہ ہوگا،جمعہ کوتمام بینک صبح 9 سے شام6 بجے تک کھلیں گے،جمعہ کوایک سے دوپہرڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا،

یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔

سٹیٹ بنک کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ورلڈ بنک سے وصول ہونے والے پانچ ملین ڈالر قرض کی بجائے پانچ بلین ڈالر کی ٹویٹ

More posts