Baaghi TV

مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے جلد ہی چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیں گی-

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنے مداحوں کو چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گی-
https://www.instagram.com/p/CDlitWjHOUB/?igshid=1lagyh9nsgt1q
اداکارہ مایا علی نے چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر انجم شہزاد کے ساتھ ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ سائن کر لیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اس پراجیکٹ کو آئی ڈریم پروڈیوس کر رہا ہے جسے نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

سوہائے ابڑو اور فرحان سعید کے نئے ڈرامے پریم گلی کا پہلا ٹیزر جاری

سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

More posts