Baaghi TV

قومی کرکٹ اسکواڈ کی آج اہم رپورٹ

قومی کرکٹ اسکواڈ آج اہم رپورٹ

باغی ٹی وی زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ آج سہہ پہر لاہور کے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کرے گا اور پہلے مرحلے میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی اور آفیشلز ٹریننگ کیمپ کے لیئے آج لاہور میں رپورٹ کریں گے، ممکنہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد کل سے قومی کرکٹرز ٹریننگ کریں گے، کرکٹرز کی چار روزہ ٹریننگ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران دو انٹرا اسکواڈ ون ڈے میچز بھی ہوں گے، قومی اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گا ۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا تین ون ڈے راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں شیڈول ہے۔

More posts