Baaghi TV

دہلی سے لندن جانیوالی دو پروازوں کو اڑانے کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ایئر پورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ایئر پورٹ سمیت کئی اہم مقامات کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی،اسکے علاوہ خالصتان حامی تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ نے ڈی سی پی ائیر راجیو رنجن کی تصویر لگا کر انھیں فیس آف ٹیرر قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دہلی ائیر پورٹ سمیت کئی مقامات کو دھماکوں سے اڑانے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خالصتانی تنظیم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں خود کو ‘سکھ فار جسٹس’ کا جنرل سکریٹری بتانے والے گرپونت سنگھ نے ائیر انڈیا کی دہلی سے لندن کی فلائٹ اے آئی 111 اور اے آئی 531 کو روکنے کی دھمکی دی۔

اس ٹوئٹ کے فوراً بعد دہلی پولس کی اینٹی ٹیرر یونٹ سرگرم ہو گئی ہے۔ سی آئی ایس ایف اور دہلی پولس نے ائیر پورٹ کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

سی آئی پی ایف اور دہلی پولس کے سینئر افسران نے ائیر پورٹ کی سیکورٹی کو لے کر ایک میٹنگ بھی کی۔ دہلی ائیر پورٹ کے ڈی سی پی راجیو رنجن نے کا کہنا ہے کہ ہم نے پکیٹس کی تعداد بڑھا دی ہے اور ائیر پورٹ میں داخل ہونے والی سب گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔ سادہ کپڑوں میں بھی دہلی پولس کے مسلح جوان ائیر پورٹ پر تعینات ہیں۔

More posts