Baaghi TV

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس اچانک ملتوی

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ملتوی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا مورخہ 11نومبر کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا .

اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ ھونی تھی۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے اجلاس کے ملتوی ھونے کا نوٹس جاری کر دیا ھے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندو ں کو مدعوکیاگيا تھا ، اس کے ساتھ آزادکشمیرکے صدر و وزیراعظم اورگلگت بلتستان کے قائم مقام وزیراعلیٰ کو بھی دعوت تھی.

اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت 11 نومبر ہونا تھا جس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی

More posts