Baaghi TV

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر بتائی گئی ہے اور مرکز کوئٹہ سے 58 کلومیٹر دور کوہ مہردار اور ہرنائی قریب تھا،

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ شہر کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا

ابھی تک زلزلے سے کسی بھی علاقے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،

More posts