Baaghi TV

خاتون اور بچہ جانبحق

قصور
تلونڈی کے قریب پیرا والے کوٹ میں ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ تصادم موقع پر ایک خاتون جانبحق اور بچہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچتے ہی فوت
تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے قریب ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ تصادم جس میں اٹاری کرم سنگھ کی رہائشی روبینہ بی بی جو کہ اپنے دیور کے ساتھ دیپالپور روڈ پر قصور کی جانب سے تلونڈی کی طرف آ رہے تھے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی
اور ایک بچہ اور اس کے دیور کی حالت تشویش ناک کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچتے ہی بچہ بھی دم توڑ گیا ٹرٹکٹر ڈرائیور موقع سے فرار مقامی چوکی انچارج نے موقع پر پہنچ کرٹریکٹر ٹرالی کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے محکمہ ہائی وے کی غفلت سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں

More posts