Baaghi TV

سول ڈیفنس کا انتہائی راشی اہلکار

قصور میں ڈی آر ٹی اے آفس میں تعینات سول ڈیفنس کا عملہ انتہاہ کا راشی
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈی آر ٹی اے آفس میں عرصہ دراز سے تعینات سول ڈیفنس اسٹاف کرپشن کا گڑھ بن گیا جو روڈ پر کھڑے ہوکر روڈ کرپشن کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ جرمانوں کی مد میں گاڑی والوں سے 3 ہزار روپے جرمانہ لیتے ہیں اور اپنا قریبی رشتہ دار بتا کر جرمانہ 500 روپے کروا لیتے ہیں عادل سول ڈیفینس ملازم جس نے کرپشن اور بد تمیزی کے تمام ریکارڈ توڑ رکھے ہیں سرعام روڈ پر گاڑیوں والوں سے انتہائی بد تمیزی سے بات کرتا ہے یہ سول ڈیفنس سٹاف سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ایم وی قصور کے لیے بدنامی کا باعث بن چکا ہے
قصور کے تمام ٹرانسپورٹرز کی وزیر اعلی پنجاب کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی قصور سے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

More posts