اسلام آباد کے شہری پمز ہسپتال میں پیش آنے والے المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے والدین سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لیے کل شام پمز ہسپتال میں شمعیں روشن کریں گے۔
سانحے میں اپنے معصوم بچوں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں شریک ہونے کے لیے شہریوں کی جانب سے ویجل کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں شرکا شمعیں روشن کرکے اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کریں گے۔
اس اجتماع کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اکیلے نہیں بلکہ شہری بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ویجل کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی جائے گی اور ان کے والدین سے اظہار ہمدردی کیا جائے گا۔
شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ کل 27 اگست کو شام 6 بجے پمز ہسپتال کے مرکزی داخلی مقام پر شروع ہوگا، جہاں شہری بڑی تعداد میں جمع ہوکر سانحے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں خاموشی اختیار کریں گے۔
