Baaghi TV

سونیا نامی عیسائی لڑکی کے قاتل پولیس نے کیے گرفتار

سونیا نامی عیسائی لڑکی کے قاتل پولیس نے کیے گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورال پولیس نے فضائیہ سٹاپ پر سونیا نامی عیسائی لڑکی کو قتل کرنے والے دوسرا ملزم شہزاد عرف شانی کو گرفتار کرلیا

شہزاد نامی لڑکا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ،شہزاد عرف شانی نے فضائیہ سٹاپ کے نزدیک فائرنگ کرکے سونیا بی بی نامی لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،تھانہ کورال پولیس فیضان نامی ملزم کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا

کارروائی ایس ایچ او تھانہ کورال ملک بشیر معہ جوانوں نے کی ،پولیس کے مطابق شہزاد عرف شانی نامی لڑکا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا،شہزاد کی والدہ نے لڑکی کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا لیکن لڑکی کے والدین نے رشتے سے انکار کردیا تھا .مقتولہ کی فیضان نامی لڑکے کے ساتھ دوستی بن گئی

فیضان لڑکی کو موٹرسائیکل پر لے کر ہائی وے پر جا رہا تھا،شہزاد نے فضائیہ سٹاپ کے نزدیک فائرنگ کردی جس سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی ،تھانہ کورال پولیس نے وقوعہ کا فوری طور پر مقدمہ درج کرکے فیضان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا

More posts